Sunday, September 8, 2024

لاہور میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان

لاہور میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان
January 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہو گئے۔

پنجاب میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ گیس کی بندش سے گھریلو صارفین پریشان ہیں۔ امور خانہ داری کیلئے خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔

گھریلو صارفین کے ساتھ ہوٹل مالکان بھی گیس کی بندش کے باعث کاروبار متاثر ہونے کا رونا رو رہے ہیں۔ گوجرانوالہ میں بھی گیس نہ ہونے سے شہری ایل پی جی اور لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ سیالکوٹ میں گیس نہ ہونے سے شہری پریشان ہیں جبکہ سانگلہ ہل میں اسٹال والوں نے لکڑی بھی مہنگی کر دی۔

شہریوں نے حکومت سے گیس کی بندش ختم کر کے ان کی مشکلات کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔