Saturday, April 20, 2024

لاہور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی

لاہور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی
April 9, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

 ترجمان پیڈمک کے مطابق سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا ۔ آگ پر قابو پانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ہوا تیز ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں 24 گھنٹے ریسکیو سروسز موجود رہتی ہیں۔ سندر بورڈ کے زیر انتظام فائر ٹیم دو منٹ کے رسپانس ٹائم پر موقع پر پہنچ گئی تھی۔ بروقت ریسکیو سروسز شروع ہونے سے تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہے۔