Saturday, April 27, 2024

لاہور میں سسرال والوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی

لاہور میں سسرال والوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی
March 15, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں تھانہ ملت پارک کی حدود میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی۔ 35 سالہ نسرین جناح اسپتال میں زندگی کی بازی  ہار گئی۔ پولیس نے نسرین کے والد شفقت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق نسرین کو اس کے شوہر ، دیور اور ساس نے آگ لگائی۔ نسرین کی تین ماہ قبل شہزاد سے شادی ہوئی تھی اور دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تمام پہلوؤں پر تحقیق شروع کر دی ہے۔ میڈیکل رپورٹ آنے پر حقائق واضع ہوں گے۔