Sunday, September 8, 2024

لاہور میں سزائے موت کے دو مجرموں انعام اللہ اور شفاقت کو کوٹ لکھپت جیل اور طارق الہٰی کو گوجرانوالہ میں پھانسی

لاہور میں سزائے موت کے دو مجرموں انعام اللہ اور شفاقت کو کوٹ لکھپت جیل اور طارق الہٰی کو گوجرانوالہ میں پھانسی
August 6, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور اور گوجرانوالہ میں سزائے موت کے تین مجرموں کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مجرم انعام اللہ اور شفاقت کو پھانسی دی گئی۔ انعام اللہ نے شاہدرہ میں پرویز نامی شخص کو قتل کیا تھا جبکہ شفاقت نے شیخوپورہ میں فائرنگ کر کے مخالف کو قتل کیا تھا۔ گوجرانوالہ سنٹرل جیل میں مجرم طارق الہٰی کو پھانسی دی گئی۔ طارق نے  پندرہ سال قبل پسند کی شادی پر بھتیجی کو قتل کر دیا تھا۔ مجرموں کی گزشتہ رات اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔ لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔