Tuesday, April 23, 2024

لاہور میں سروسز ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آ گئے

لاہور میں سروسز ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آ گئے
November 29, 2016

لاہور (92نیوز) سروسز ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے ایم ایس کے کمرے میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے سنٹرل انڈکشن پالیسی اور ایڈہاک ازم کے خلاف نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق ہسپتال میں احتجاج کے بعد ڈاکٹروں نے جیل روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک جام کر دی جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران مظاہرین  کی راہگیروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انھیں سنٹرل انڈکشن پالیسی کسی صورت قبول نہیں۔ حکومت نے کبھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔ وائی ڈی اے نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیں گے۔