Tuesday, May 21, 2024

لاہور میں سانحہ پشاور کے شہداءکی یاد میں ایک منٹ کیلئے خاموشی

لاہور میں سانحہ پشاور کے شہداءکی یاد میں ایک منٹ کیلئے خاموشی
December 16, 2015
لاہور (92نیوز) سانحہ پشاور کے شہداءکی یاد میں ہر آنکھ اشکبار‘ ہر پاکستانی دکھی ہے۔ خیبر سے لے کر کراچی تک ہر کوئی شہداءکو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ ذہین اور خوبصورت بچوں کی قربانی کو یاد کرنے میں لاہورئیے بھی پیچھے نہ رہے۔ شہداءکیلئے قرآن خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک سکول کے شہداءکی محبت میں ہر کوئی دہشت گردوں کیخلاف متحد ہو گیا۔ دکھ کے روز شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نو بج کر ا نسٹھ منٹ پر سائرن بجائے گئے اور شہر کے 75 مقامات پر ٹریفک کو روک لیا گیا۔ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور پھر قومی ترانہ ہوا۔ ضلعی حکومت کے نمائندوں نے شہداءکی قربانی کو عظیم قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کے ہر وار کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ اے پی ایس کے شہداءکی یاد میں سات روزہ تقریبات کا انعقاد اس عزم کے ساتھ کیا گیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی۔