Thursday, April 18, 2024

لاہور میں سالانہ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا آغاز

لاہور میں سالانہ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا آغاز
November 4, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں سالانہ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا، شرکا کی آمد جاری ہے۔ ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

سالانہ تبلیغی اجتماع کے حوالے سے رائے ونڈ میں سربراہ لاہور پولیس نے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے ہمراہ رائے ونڈ کا دورہ کیا، سی ٹی او لاہور نے ٹریفک انتظامات پر بریفنگ دی۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 4 ڈی ایس پیز، 30 انسپکٹرز تعینات کیے گئے ہیں، 20 پٹرولنگ افسران 700 زائد وارڈنز فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ سپشل کنٹرول روم اور کیمپ آفس بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ 7 پارکنگ اسٹینڈز بھی مختص کیے گئے ہیں۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے، اجتماع کے داخلی و خارجی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے کہا کہ تین درجاتی سکیورٹی حصار میں گزرنے کے بعد شرکاء کو داخلہ کی اجازت ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ شرکاء اجتماع کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔