Monday, May 13, 2024

لاہور میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے گھر پر فائرنگ

لاہور میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے گھر پر فائرنگ
February 7, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے گھر پر فائرنگ ہوئی۔ عابد باکسر اور انکی فیملی محفوظ رہی۔

سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا کہنا ہے کہ مخالفین کی جانب سے ایک عرصہ سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ عابد باکسر نے الزام لگایا کہ ان کے گھر پر فائرنگ پولیس انسپکٹر راشد امین بٹ کی ایما پر کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق عابد باکسر اور انکی فیملی محفوظ ہے۔ ابھی تک عابد باکسر کی جانب سے درخواست موصول نہیں ہوئی۔ درخواست آنے کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی۔