Saturday, April 27, 2024

لاہور میں زیادتی کا شکار ماں بیٹی نے دونوں ملزموں کو شناخت کر لیا

لاہور میں زیادتی کا شکار ماں بیٹی نے دونوں ملزموں کو شناخت کر لیا
August 28, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں زیادتی کا شکار ماں بیٹی نے دونوں ملزموں کو شناخت کر لیا۔

چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، ماں بیٹی نے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا، ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے طلب کرلیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں متاثرہ خواتین نے ملزمان کو شناخت کیا، عدالت نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے طلب کرلیا۔ عمر فاروق اور منصب کو 30 اگست کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

تھانہ چوہنگ کے انسپکٹر محمد سرور اے ٹی سی پیش ہوئے۔

ملزمان 22 اگست کو ماں بیٹی کورکشہ پرلے گئے او اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔