Tuesday, April 16, 2024

لاہور میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

لاہور میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
December 9, 2018
لاہور  ( 92 نیوز) لاہور میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی ، اہلکاروں نے تربیت کا شاندار  مظاہرہ کرکے شرکا سے خوب داد وصول کی۔ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں 700 ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز نے گریجویشن  مکمل کی۔ پنجاب ایمر جنسی سروسز اکیڈمی میں پہلی انٹرنیشنل ای ایم ٹی تربیتی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں 700 ریسکیورز پاس آؤٹ ہوئے ۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ریسکیورز کی جو بھی مشکلات ہیں انہیں جلد حل کروایا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ  ریسکیورز پیغمبرانہ پیشہ ہے، جو کام یہ اہلکار سرانجام دیتے ہیں وہ ڈاکٹر بھی نہیں کر سکتے،ریسکیو کا سروس اسٹرکچر جلد بہتر کیا جائے گا۔ ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھایہ سروس اب تک 65 لاکھ لوگوں کی جانیں بچا چکی ہے، تین ارب مالیت کا نقصان ہونے سے بھی ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ وارانہ صلاحیت سے بچایا ہے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ریسکیو اہلکاروں نے تربیتی مشقیں بھی کی جن کا معائنہ مہمان خصوصی یاسین راشد نے بھی کیا،اختتام پر اہلکاروں میں انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔