Friday, April 19, 2024

لاہور میں رکشہ دھماکہ، سکیورٹی اداروں نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا

لاہور میں رکشہ دھماکہ، سکیورٹی اداروں  نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا
November 30, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور میں رکشہ دھماکے کی تحقیقات میں اہم انکشافات ہوئے ہیں، سکیورٹی اداروں نے شک کی بنیاد پر 3 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ پہلے سے گرفتاررکشہ ڈرائیورکو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش جاری ہے۔ ملتان روڈ پررکشے میں دھماکے کی تحقیقات میں اہم انکشافات پر سکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے اور شک کی بنیاد پر 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پہلے سے تخریب کاری کی اطلاع تھی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے میں ملوث دہشت گرد کا پہلے ہی خاکہ جاری کردیا تھا، دہشت گرد کے گر گھیرا بھی  تنگ کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ اپنے ٹارگٹ سے پہلے ہی بھاگ گیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دہشت گرد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق دھماکے کے لیے وہیکل بیسڈ آئی ای ڈیوائس تیار کی گئی، دھماکے سے قبل رکشے کی مختلف لوکیشنز ٹریس کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں غیر معمولی طور پر زیادہ بال بیرنگ استعمال کیے گئے، زیادہ تعداد میں بال بیرنگ ڈالنے کا مقصد زیادہ نقصان کرنا تھا، دھماکے میں دس افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے میں استعمال ہونے والا بارود اور طریقہ کار پہلے دھماکوں سے مماثلت رکھتا ہے۔