Thursday, April 25, 2024

لاہور میں رکشہ دھماکہ، 10 افراد زخمی، ڈرائیور گرفتار

لاہور میں رکشہ دھماکہ، 10 افراد زخمی، ڈرائیور گرفتار
November 29, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے چوبرجی میں رکشے میں دھماکہ سے 10 افراد زخمی ہوگئے، جائے وقوعہ سے بال بیرنگ برآمد ہوئے۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ چو برجی میں رکشہ دھماکہ کے بعد پولیس اہلکاروں نے رکشہ ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال سے حراست میں لے لیا۔ [caption id="attachment_253967" align="alignnone" width="1011"]لاہور، چوبرجی، رکشہ دھماکہ، 7 افراد زخمی، ڈرائیور گرفتار، 92 نیوز لاہور میں رکشہ دھماکہ، 7 افراد زخمی، ڈرائیور گرفتار[/caption] رکشہ ڈرائیور کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شیراکوٹ کے قریب سے مشکوک شخص سوارہوا، سمن آباد موڑ کے قریب اترتے ہی دھماکہ ہوگیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں ڈیڑھ سے دو کلو بارودی مواداستعمال کیاگیا۔ رکشہ ڈرائیور کی بیوی کا کہنا ہے کہ پولیس نے میرے شوہر کو اسپتال سے گرفتارکیا ہے، ہم سے موبائل فون بھی لے لیا گیا ہے، شوہر کوکس تھانے میں لے کر گئے ہیں کوئی پتہ نہیں، غریب لوگ ہیں گائوں سے یہاں کرائے کے مکان میں رہتے ہیں۔