Friday, April 19, 2024

لاہور میں رم جھم !!! نشیبی علاقے زیر آب !!! دریائے راوی اور کابل میں درمیانے درجے کا سیلاب

لاہور میں رم جھم !!! نشیبی علاقے زیر آب !!! دریائے راوی اور کابل میں درمیانے درجے کا سیلاب
July 20, 2015
لاہور (92نیوز) لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ بارش کے باعث شہر کے مختلف نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں۔ دوسری جانب بارشوں کے پانی کی وجہ سے دریاو¿ں اور ندی نالوں میں طغیانی کی سی کیفیت ہے اور دریائے راوی اور دریائے کابل میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج دریائے سندھ سے بھی 5لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا مظفرگڑھ کی حدود میں داخل ہو گا۔ راجن پور میں کوہ سلمان پر شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔