Sunday, May 19, 2024

لاہور میں رات گئے ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور میں رات گئے ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا
November 2, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں رات گئے ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ابر رحمت برسا تو کئی روز سے چھائی سموگ چھٹ گئی۔ سموگ سے اٹا لاہور گزشتہ رات ہونے والی بارش سے کھل اٹھا۔ سموگ ختم ہوئی تو شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور کہیں کہیں بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ مغربی ہواوؤں کے باعث برسنے والی بارش اپنے ساتھ سردی کی لہر بھی لے کر آئی ہے جس سےلاہور کا موسم خوشگوارہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے علاوہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔