Friday, April 26, 2024

لاہور میں دھند کے ڈیرے ، حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی

لاہور میں دھند کے ڈیرے ، حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی
December 26, 2020

لاہور (92 نیوز) لاہور میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے ، حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے ۔

شہر لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث ہر چیز دھندلا گئی ہے ، سب سے زیادہ مصائب کا سامنا مسافروں کو کرنا پر رہا ہے ، موٹر وے پر دھند کا راج ہے ، موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں تک بند کر دی گئی ہے ۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔