Friday, March 29, 2024

لاہور میں دھاتی ڈور پھرنے سے بچہ زخمی، وزیراعلیٰ بزدار کا نوٹس

لاہور میں دھاتی ڈور پھرنے سے بچہ زخمی، وزیراعلیٰ بزدار کا نوٹس
November 24, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور میں چھٹی کے روز پتنگ بازی معمول بن گئی، وحدت کالونی میں 7 سالہ بچے کی گردن پر دھاتی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا، حالت خطرے سے باہر ہے۔ وزیراعلیٰ نے وحدت کالونی میں ڈور پھرنے سے بچے کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ وحدت کالونی میں ابوبکر والد کیساتھ گھر کا سامان لینے جا رہا تھاکہ ڈور پھر گئی، فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایس ایچ او وحدت کالونی کے مطابق زخمی بچے کے والد ین کوئی کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ، پتنگ بازوں کو پکڑنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، پتنگ بازی کے تدارک کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردا ر عثمان بزدارنے لاہور میں پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کااظہارکیا،وزیراعلیٰ کا پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے اورغفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا۔