Tuesday, April 16, 2024

لاہور میں دوران ڈکیتی 20 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ

لاہور میں دوران ڈکیتی 20 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ
July 2, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے گجرپورہ میں ڈاکوؤں نے گھر جاتی خاتون کو اغواء کرلیا اور گینگ ریپ کرتے رہے،پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔ شہر میں جرائم بے لگام! گجرپورہ تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے خاتون کو اغوا کرلیا اور گینگ ریپ کرڈالا۔ کلینک پر کمپاؤڈر کا کام کرنے والی خاتوں گھر جا رہی تھی کہ چارڈاکوؤں نے روک لیا اور کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈاکوؤں نے خاتون سے 10 ہزارروپے نقدی، موبائل فون اور سونے کی بالیاں بھی چھین لیں۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔