Monday, April 15, 2024

لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ

لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ
March 6, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور والوں کیلئے بری خبر، شہر میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، دالوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں،ضلعی انتظامیہ نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی نئی لسٹ جاری کر دی۔ لاہور والے مہنگائی کی نئی لہر بھگتنے کیلئے تیار ہوجائیں، ضلعی انتظامیہ نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی نئی لسٹ جاری کردی، کئی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جبکہ کئی پرانی قیمتوں پر برقرار رہیں گی۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق دودھ اور دہی کی قیمت میں فی کلو10روپے اضافہ کردیا گیا،ایک کلو دودھ اب90روپے جبکہ ایک کلو دہی110روپے میں ملے گا۔ دال چنا کی قیمت میں 14روپے اضافہ کرکے118روپےمقرر کردی گئی، دال مسور کی قیمت 148روپے سے بڑھا کر 152روپے جبکہ کالے چنے کی قیمت میں 14 روپے اضافہ ہوگیا جس سے قیمت114سے بڑھ کر 128روپے ہوگئی۔ چھوٹے اور بڑے کے گوشت کی پرانی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں، چھوٹا گوشت 900جبکہ بڑے کا گوشت کی قیمت 450 روپے رہے گی، روٹی 6 روپے جبکہ نان کی قیمت 12 روپے مقرر کی گئی ہے، چینی کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا۔