Saturday, April 27, 2024

لاہور میں درجہ حرارت 42،کراچی میں 43تک پہنچ گیا

لاہور میں درجہ حرارت 42،کراچی میں 43تک پہنچ گیا
May 20, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) ملک بھر میں قیامت خیز گرمی کی لہر برقرار ہے ۔ لاہور میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ کراچی میں 43ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ اندرون سندھ بھی سورج نے شہریوں کو جھلسادیا، پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔ شہر قائد میں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بدستور برقرار ہے ۔