Saturday, April 27, 2024

لاہور میں داتا دربار کے قریب عمارت گر گئی

لاہور میں داتا دربار کے قریب عمارت گر گئی
July 29, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور میں داتا دربار کے قریب عمارت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والی بچی جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے قریب  کچے مکان کی عمارت گری جس میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں ماں اس کی دو کم سن بیٹیاں شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ۔ امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا۔