Thursday, May 9, 2024

لاہور میں خواتین کا کشمیری خواتین کیساتھ یکجہتی کا اظہار

لاہور میں خواتین کا کشمیری خواتین کیساتھ یکجہتی کا اظہار
August 4, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور کی خواتین نے بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی مظلوم خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔

آج وہ کشمیر ہے محکوم ومجبوروفقیر، کل جسے اہل نظرکہتے تھے ایرانِ صغیر۔ غاصب مودی سرکار نے نہ صرف  کشمیر پرقبضہ  کیا بلکہ وہاں کے مکینوں کے حقوق بھی غصب کرلیے ، آج بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے مکینوں پرظلم کے پہاڑ توڑے جاررہے ہیں،خاص طورپرخواتین کے لیے توعرصہ حیات بھی تنگ کردیاگیاہے۔

صوبائی دارالحکومت کی خواتین کاکہنا ہے کہ ظلم کامقابلہ کرنے والی مائیں بہنیں آزادی کے چراغوں میں اپنے لہوکاتیل ڈال رہی ہیں۔

خواتین نے عالمی اداروں سے بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کانوٹس لینے اور کشمیریوں پرمظالم ختم کروانے کامطالبہ کیاہے۔