Thursday, April 25, 2024

لاہور میں جرائم کا گراف خطرناک حد پر اوپر چلا گیا

لاہور میں جرائم کا گراف خطرناک حد پر اوپر چلا گیا
November 24, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں جرائم کا گراف خطرناک حد پر اوپر چلا گیا۔ رواں سال کے ساڑھے آٹھ میں ایک لاکھ، 70ہزار مقدمات درج کئے گئے۔

رواں سال میں ابتک 348 قتل کے مقدمات درج ہوئے جبکہ چوبیس افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔ ابتک موٹرسائیکل، گاڑی چوری اور ڈکیتی کی اٹھارہ ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ بڑھتے ہوئے جرائم پر انویسٹی گیشن پولیس بھی پریشانی کا شکار ہے۔

جرائم کی وارداتوں کو نظر میں رکھنے کے لئے سیف سٹیز نے پونے آٹھ ہزار کے قریب کیمرے  نصب کر رکھے ہیں تاہم ان میں سے ڈھائی ہزار سے زائد ناکارہ ہیں۔

چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹیز ڈی آئی جی کامران خان کہتے ہیں نجی کمپنی کے ساتھ کیمروں کی مرمت کے حوالے سے تنازع چل رہا تھا۔ بہت جلد دیگر کیمرے بھی ورکنگ پوزیشن میں ہوں گے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال تیرہ ہزار سے زائد مقدمات تاحال زیر تفتیش ہیں۔