Friday, March 29, 2024

لاہور میں جاری پانچ روزہ موسیقی کانفرنس تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگئی

لاہور میں جاری پانچ روزہ موسیقی کانفرنس تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگئی
September 25, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں جاری پانچ روزہ موسیقی کانفرنس اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی  آخری روز الحمرا ہال استاد گائیکوں کی آواز سے گونجتا رہا ۔ تفصیلات کےمطابق الحمرا آرٹس کونسل میں جاری 57 ویں کل پاکستان موسیقی کانفرنس کے آخری روز کلاسیکی  نیم کلاسیکی ۔ ٹھمڑی ، غزل اور فوک کے سر بکھیرے گئے ، چاروں صوبوں سے آئے  فنکاروں نے اپنے اپنے صوبے کی نمائندگی کی اور خوب کی ۔ فوک موسیقی میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والے گائیک طفیل نیازی کے صاحب زادوں بابر نیاری ، اور جاوید نیازی نے اپنے فن سے خوب داد سمیٹی ۔ وفاقی وزیر پرویز رشید کی بیٹی بینش پرویز نے بھی محفل میں اپنی آواز کا جادو جگایا ۔ راگ پہاڑی میں ٹھمڑی اور غزل پیش کی تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا اس موقع پر پرویز رشید بھی ہال میں موجود تھے۔ غزل گائیکی میں مہارت رکھنے والے غلام عباس نے اپنی اور اپنے استاد کی گائی ہوئی غزلیں اور گیتوں کو خوب صورت سر اور لے کے ساتھ گایا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ لاہور میں جاری پانچ روزہ موسیقی کانفرنس اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی  آخری روز الحمرا ہال استاد گائیکوں کی آواز سے گونجتا رہا ۔