Sunday, September 8, 2024

لاہور میں تین ڈاکو تھانے کی حوالات توڑ کر فرار

لاہور میں تین ڈاکو تھانے کی حوالات توڑ کر فرار
August 4, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں تین ڈاکو تھانے کی حوالات توڑ کر فرار ہو گئےمحرر سمیت تین پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق  ملزمان نے تھانے میں حوالات کی ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل کونشہ آور چیز کھلائی اور فرار ہوگئے۔ فرار ہونے والوں میں ذیشان، اجمل اور جاوید اقبال شامل ہیں۔۔ تینوں ملزم ڈکیتی اور فائرنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ایک روز قبل گرفتارکرکے تھانہ کاہنہ کی حوالات میں بند کیا گیا تھا۔ ملزم اجمل کا تعلق بہاولپور، جاوید کا قصور جبکہ ذیشان والٹن روڈ لاہور کارہائشی ہے۔