Sunday, May 19, 2024

لاہور میں تین سال بعد اسموگ میں واضح کمی آئی

لاہور میں تین سال بعد اسموگ میں واضح کمی  آئی
December 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز) 2018 میں تین سال بعد نہ صرف پنجاب بلکہ لاہور کی فضا  میں سموگ  واضح  طورپرکم ہوئی،پنجاب حکومت اور محکمہ تحفظ ماحولیات نے آلودگی اور سموگ سے بچاؤ کیلئے جولائی  سے ہی اقدامات کا آغاز کر دیا تھا جس کے مثبت اثرات سامنے آئے۔ پنجاب میں سموگ کاجن بوتل میں بندکرنے کے لئے دفعہ 144کے تحت  کارروائیاں بارآورثابت ہوئیں، تین سال میں پہلی دفعہ سموگ میں واضح کمی کے باعث لاہوریوں کوصاف فضامیں سانس لینے کاموقع ملا۔ محکمہ  ماحولیات کےمطابق جولائی سے نومبر کے دوران دھواں چھوڑنے والی 3201 فیکٹریوں کو نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ 730 صنعتوں کو سیل کیاگیا۔ 4ہزار 201  بھٹوں کو نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ 313 سیل کردیئے گئے۔تمام بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ۔ آلودگی  میں کمی کی غرض سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلا ف بھی کاروائیاں عمل میں لائی گئیں ،  دفعہ 144 کے تحت فصلیں  اور کوڑا کرکٹ پھینکنے،ٹائروں اور پلاسٹک کی اشیاکو اگ لگانے پر473 ایف آئی آرز بھی کاٹی گئیں۔