Saturday, April 27, 2024

لاہور میں تیز ہوائیں چلنے لگیں ، مختلف علاقوں میں بوندا باندی

لاہور میں تیز ہوائیں چلنے لگیں ، مختلف علاقوں میں بوندا باندی
June 15, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں تیز ہوائیں چلنے لگیں ، مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے بھی موسم خوشگوار ہو گیا۔ شدید گرمی کے بعد موسم نے اچانک کروٹ بدل لی ، لاہور میں تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ کچھ علاقوں میں ہلکی بوندا باندی  سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔ پنجاب کے متعدد شہروں میں بادل برس پڑے ، شیخو پورہ ، مرید کے ، کامونکی اور حسن ابدال سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش نے گرمی بھگا دی ۔ تیز بارش برسنے سے  موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ گرمی کےمارے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔