Thursday, March 28, 2024

لاہور میں تھانہ غازی آباد کی حدود میں شادی کی تقریب کے دوران شدید ہوائی فائرنگ

لاہور میں تھانہ غازی آباد کی حدود میں شادی کی تقریب کے دوران شدید ہوائی فائرنگ
October 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں ہوائی فائرنگ کے واقعات تھم نہ سکے۔ تھانہ غازی آباد کی حدود میں شادی کی تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں فائرنگ کے واقعات رک نہ سکے۔ تھانہ غازی آباد کی حدود میں شادی کی تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ ہوتی رہی مگر پولیس کے کان پرجوں تک نہ رینگی۔ ہوائی فائرنگ کی فوٹیج 92 نیوز کو موصول ہوگئی ۔ فوٹیج  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم سرعام جدید اسلحہ سے فائرنگ کرتے رہے۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ادھر سی سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ملزمان کی گرفتاری اور بروقت قانونی کارروائی نہ کرنے والے اہلکاروں کےخلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کر دی۔