Friday, September 20, 2024

لاہور میں تحفظ حقوق نسواں بل کے تحت پہلا مقدمہ درج

لاہور میں تحفظ حقوق نسواں بل کے تحت پہلا مقدمہ درج
March 1, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں شوہر کے تشدد سے تنگ بیوی تھانے پہنچ گئی۔ لاہور میں تحفظ حقوق نسواں بل کے تحت پہلا مقدمہ تھانہ گرین ٹاون میں درج۔ مقدمہ جان سے مارنے کی دھمکیوں اور تشدد کی دفعات کے تحت درج کیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق خاوند کے تشدد کا شکار بصرہ نامی خاتون نے تھانہ گرین ٹاون میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شوہر اس پر تشدد کرتا ہے۔ انصاف دلایا جائے۔ پولیس نے خاتون کا طبی معائنہ کروانے کے بعد خاوند طیب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تحفظ حقوق نسواں بل کے تحت ایف آئی آر پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 354 اور 506 کے تحت درج کی گئی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے بل منظور کروایا ہے تواس پر عملدرآمد بھی کروائے۔ پولیس نے مقدمہ کے اندارج کے بعد طیب کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔