Tuesday, April 23, 2024

لاہور میں تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے دھرنے ، شہر بند ہو کر رہ گیا

لاہور میں تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے دھرنے ، شہر بند ہو کر رہ گیا
November 26, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے زیراہتمام مختلف مقامات پر دھرنوں کے باعث بند ہو کر رہ گیا ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج ختم نہیں کریں گے ۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے کارکنوں کی بڑی تعداد نے دھرنا دیا ہواہے جبکہ بابوصابو،رائیونڈروڈ پربھی تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے کارکنوں نےراستے بند کئے ہوئے ہیں۔
لاہور میں احتجاج کے باعث مال روڈ،شاہدرہ چوک،امامیہ کالونی پھاٹک بھی بندہے ۔ دھرنوں کے باعث شیخوپورہ ،گوجرانوالہ، ناروال روڈبھی بند ہے ۔ جوراستے کھلے ہیں ان پر ٹریفک کاشدید دباؤ ہے ۔ مظاہرین کاکہنا ہے کہ اپنے مطالبات منوانے تک احتجاج ختم نہیں کریں گے ۔
دھرنوں میں حمدونعت کاسلسلہ بھی جاری ہے ۔ شرکا وقفے وقفے سے لبیک یارسول اللہؐ کی صدائیں بلند کررہے ہیں ۔
دھرنے کے مقام پرہی نمازیں اداکی جارہی ہیں،لنگراورکھانے پینے کا بھی انتظام کیا گیاہے۔