Friday, May 17, 2024

لاہور میں بھی نواز شریف کی ملکیتی اراضی کی نیلامی کا فیصلہ

لاہور میں بھی نواز شریف کی ملکیتی اراضی کی نیلامی کا فیصلہ
June 20, 2021

لاہور (92 نیوز) شیخوپورہ کے بعد لاہور میں بھی نواز شریف کی ملکیتی اراضی کی نیلامی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کیلئے نیب، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں نے کمر کس لی۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے نام کی 2 کنال 8 مرلہ کمرشل اور 1299 کنال زرعی اراضی کی نیلامی کیلئے تھرڈ پارٹی ایلوایشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق اپر مال بردار شوگر مل کے ہیڈآفس کی اراضی میں سے دو کنال 8 مرلہ اراضی نیلام کی جائیگی۔ موضع مانک کی 936 کنال 10 مرلہ زرعی اراضی جبکہ موضع بدوکی ثانی میں 363 کنال زرعی اراضی کی نیلامی ہو گی۔