Thursday, May 9, 2024

لاہور میں بھی ایکٹمرا انجکشن مارکیٹ سے غائب

لاہور میں بھی ایکٹمرا انجکشن مارکیٹ سے غائب
August 31, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) فیصل آباد کے بعد لاہور میں بھی ایکٹمرا انجکشن مارکیٹ سے غائب ہوگیا۔

کورونا مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے، مریضوں کے لواحقین ایکٹمرا انجکشن کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے، ایکٹمرا انجکشن کی ڈریپ کے مقرر کردہ قیمت 25 ہزار سے 80 ہزار ہے جبکہ بلیک مارکیٹ میں یہ لاکھوں تک پہنچ گئی۔

نجی کمپنی بیرون ملک سے یہ انجکشن امپورٹ کرتی ہے، دنیا بھر میں مانگ زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی پیداوار شدید متاثر ہے۔