Wednesday, May 1, 2024

لاہور میں بھوبتیاں چوک پر سرکاری اسکول پر قبضے کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

لاہور میں بھوبتیاں چوک پر سرکاری اسکول پر قبضے کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج
February 11, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں بھوبتیاں چوک پر سرکاری اسکول پر قبضے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔ قبضہ مافیا سے اسکول واگزار کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

رائیونڈ روڈ پر بھوبتیاں اسٹاپ کے قریب قبضہ مافیا نے سرکاری اسکول کی اراضی پر قبضہ کر لیا۔ قبضہ مافیا کیخلاف اسکول کے طلباءاور علاقہ مکین احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے۔ اسکول کے طلباء اور علاقہ مکینوں نے قبضہ مافیا کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور سڑک کو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسکول تین کنال دو مرلے پر محیط ہے ، قبضہ مافیا نے پٹواری سے مل غیرقانونی طور پر دو کنال پر قبضہ کر لیا۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کو بھی درخواست دے چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا اسکول کی زمین پر سے قبضہ وگزار کروایا جائے تاکہ بچےاپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔