Friday, March 29, 2024

لاہور میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری
November 2, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور  ہائیکورٹ نےشہر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ، عدالت نےواٹرکمیشن سے ماحولیاتی آلودگی پر رپورٹ طلب کر لی، اسموگ پر قابو نہ پاسکنے پر سیکرٹری ماحولیات کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نےمتفرق درخواستوں  پر سماعت کی ، عدالت نے قرار دیا کہ شہر میں ماحولیاتی آلودگی حالیہ دنوں میں خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے ، ایسا لگ رہا ہے جیسے آئندہ آنے والے دنوں میں یہ ماحولیاتی آلودگی بدترین شکل اختیار کر جائے گی۔ اس دوران اسموگ پر قابو نہ پانے پر سیکرٹری ماحولیات کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے ، درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیا ہےکہ اسموگ کے خلاف ٹھوس اقدامات  کےعدالتی حکم کے باوجود تدارک کےلیےحکمت عملی اختیار نہیں کی گئی ، عدالتی احکامات نظرانداز کرنے پر سیکرٹری ماحولیات اوردیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ دریں اثنا مسلم لیگ ن کی جانب سے اسموگ پالیسی بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کردی گئی ہے۔