Thursday, April 18, 2024

لاہور میں بوندا باندی‘ پشاور میں بارش‘ کوئٹہ اور چترال میں برف باری

لاہور میں بوندا باندی‘ پشاور میں بارش‘ کوئٹہ اور چترال میں برف باری
December 10, 2015
لاہور / پشاور (92نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں بونداباندی اور بارش سے دھند کے بادل چھٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج پنجاب کے مختلف شہروں لاہور اور سرگودھا سمیت کئی علاقوں میں علی الصبح بونداباندی ہوئی جس سے دھند کے بادل چھٹ گئے اور قدرے ٹھنڈ کے باوجود موسم خوشگوار ہو گیا۔ دوسری جانب پشاور ور گردونواح میں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے تک وقفے وقفے سے کم بارش جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ رات سے ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا‘ بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دیر بالا، کالام اور چترال میں برف باری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے پشاور اور صوبے کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ طبی ماہرین نے بارش کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارش سے مختلف امراض کا خاتمہ ہوگا۔