Saturday, May 18, 2024

لاہور میں بوندا باندی سے دھند اور اسموگ چھٹنے لگے

لاہور میں بوندا باندی سے دھند اور اسموگ چھٹنے لگے
November 14, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کی فضا میں کئی روز سے چھائے اسموگ اور دھند کے بادل چھٹنے لگے ۔ بوندا باندی نے ماحول میں خوشگوار تبدیلی کے اشارے دے دیئے۔
بونداباندی ہوئی توشہریوں کے چہرے کھل اُٹھے ۔ شہری کا کہنا تھا کہ بارش کے نتیجے میں دھندکے باعث پیداہنے والی بیماریاں ختم ہوں گی ۔


محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے دھند اور اسموگ کاسلسلہ ختم ہوجائے گا اور ماحول میں خوشگوارتبدیلی آئے گی ۔
گزشتہ رات سے چھائی دھندکی وجہ سے پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول متاثرہوا اورموٹرے وے پربھی ٹریفک کی روانی میں خلل آیا تھا ۔