Thursday, April 18, 2024

لاہور میں بلڈ کینسر کے مریضوں نے مفت ادویات بند ہونے پر میٹرو بس روک دی

لاہور میں بلڈ کینسر کے مریضوں نے مفت ادویات بند ہونے پر میٹرو بس روک دی
March 10, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں بلڈ کینسر کے مریضوں نے مفت ادویات بند ہونے پر میٹرو بس روک دی۔ مظاہرین کا کہنا ہے حکومت نے ایک سال میں تیسری مرتبہ ادویات بند کی ہیں۔ ادویات کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔

بلڈ کینسر کے مریضوں نے کلمہ چوک میٹرو ٹریک پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا پنجاب حکومت کا مفت دوائی کی فراہمی کے لئے بین الاقوامی کمپنی سے معاہدہ ہوا تھا۔ 10 سال سے مفت دوائی استعمال کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے ایک سال میں تیسری مرتبہ دوائی بند کی ہے۔ ایک ماہ کی ادویات کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے ہے۔ مفت دوائی کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔

ادھر وزیراعلی پنجاب نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ادویات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔