Saturday, May 11, 2024

لاہور میں بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور میں بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
March 27, 2021

لاہور ( 92 نیوز) گاڑی چلانی ہے تو ماسک لازمی پہننا ہو گا، لاہور میں بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا، بغیر ماسک سواریاں بٹھانے والی گاڑیوں کو بھی بند کرنے کا حکم دیا گیا ۔

سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر پبلک سروس وہیکلز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار اور رکشہ سمیت دیگر گاڑیوں کووارننگ دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے تمام سرکل افسران کو ہدایات جاری کی ہیں۔