Sunday, April 28, 2024

لاہور میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر چالان کرنے کا اعلان

لاہور میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر چالان کرنے کا اعلان
June 4, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر چالان کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ سی ٹی او اور ڈی سی او لاہور نے 8 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ وارڈنز بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرائیں گے۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کار میں ایک سے زائد شخص سوار ہونے پر ماسک لازمی ہو گا۔ دوسری طرف پی ایچ اے نے کل سے لاہور کے پارک کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ ماسک اور گلوز کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔ بچوں کے جھولے اور کھیلنے کے مقامات بند رہیں گے۔