Sunday, September 8, 2024

لاہور میں برائلر مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور میں برائلر مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
May 25, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں برائلر مرغی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا ،  سرکاری ریٹ 260 جبکہ فروخت 350 سے 390 روپے فی کلو تک ہونے لگی  ۔  وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور ڈپٹی کمشنرز دانش افضال نےا ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا اور سرکاری نرخوں سے زائد فروخت پر پانچ دکاندار گرفتار کروا دیے ۔

عید کے دوسرے روز بھی برائلر مرغی کی اڑان  اونچی  ہے ، ایسے میں صوبائی وزیر نے کمان سنبھالی ، میاں اسلم اقبال نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

زائد قیمتیں وصول کرنے پر وزیر صنعت و تجارت نے پانچ دکانداروں کو گرفتار اور گوشت ضبط کروا دیا،میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے کہا پولٹری ایسوسی ایشن سے عید سے قبل مذاکرات میں قیمت دو ساٹھ روپے مقرر ہوئی۔

صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر کے نکلتے ہی گراں فروشوں نے پھر سے قیمتیں تین سو ساٹھ روپے فی کلو کر دیں۔عید کے پہلے اور دوسرے روز سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر شہری مہنگا گوشت خریدنے پر مجبور ہیں۔