Thursday, May 9, 2024

لاہور میں بحریہ ٹاؤن کے گارڈ کی فائرنگ سے خواتین سمیت7 افراد زخمی

لاہور میں بحریہ ٹاؤن کے گارڈ کی فائرنگ سے خواتین سمیت7 افراد زخمی
October 16, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں بحریہ ٹاؤن کے گارڈ کی فائرنگ سے خواتین سمیت7 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقدم سنگھ گاؤں میں زمین کے تنازع پر پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زمین گاؤں کی ملکیت ہے۔ زمین کا کیس عدالت میں چل رہا ہے۔ زخمیوں کو پولیس نے اسپتال منتقل کر دیا۔ بحریہ ٹاؤن کے گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں قاسم ولد تقی قوم گجر سکنہ مقدم سنگھ زخمی، اسلم ولد رمضان قوم گجر سکنہ، محمد اکرم ولد رمضان قوم گجر سکنہ ، ظہور ولد رمضان قوم گجر سکنہ مقدم سنگھ ، طارق ولد عاشق قوم گجر سکنہ مقدم سنگھ ، نسرین زوجہ اشرف قوم گجر سکنہ مقدم سنگھ ، بشری بی بی زوجہ عاصم قوم گجر سکنہ مقدم سنگھ شامل ہیں۔ زخمیوں کو مانگا منڈی ہسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔