Friday, March 29, 2024

لاہور میں بجلی چور علاقوں کی فہرست جاری‘ نقصان عام صارف کے کھاتے میں ڈالا جائیگا

لاہور میں بجلی چور علاقوں کی فہرست جاری‘ نقصان عام صارف کے کھاتے میں ڈالا جائیگا
June 2, 2016
لاہور (92نیوز) لیسکو نے بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تو بڑھا دیا ہے لیکن اووربلنگ کے ذریعے بوجھ بے گناہ صارفین پر ڈالا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہونے والی مارچ دو ہزار سولہ کی دستاویزات کے مطابق بجلی چوری والے علاقوں کا بوجھ عام صارف پر ڈال کر نقصان پورا کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں سب سے زیادہ گلشن راوی میں اکیاون اعشاریہ آٹھ فیصد لائن لاسز ریکارڈ ہوئے۔ اسی طرح شاہدرہ میں 43.2فیصد، رانا ٹاون 41 فیصد، ہنجروال 40.6 فیصد، باگڑیاں میں 40.2،ٹاون شپ میں 32 فیصد اور جوہر ٹاون میں 31.7 فیصد لائن لاسز رہے۔ شیخوپورہ کے علاقے فتو والا میں لائن لاسز 24.9فیصد، لالیاں 48.7 فیصد‘ جلالپور کے 40.4 فیصد رہے۔ اوکاڑہ میں 52.9 فیصد اور گوئندی میں 23.4فیصد بجلی چوری ہوئی۔ وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی لیسکو کی اوور بلنگ سوا 3 ارب سے زائد کا اعتراف کر چکے ہیں جبکہ بوگس بلنگ کے کیس سامنے آنے پر نیب پہلے ہی تحقیقات کر رہا ہے۔