Friday, April 19, 2024

لاہور میں ایک ہی دن میں مختلف مقامات پر گھروں سے 5 لاشیں برآمد

لاہور میں ایک ہی دن میں مختلف مقامات پر گھروں سے 5 لاشیں برآمد
November 7, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور شہر میں قتل کے واقعات بڑھنے لگے، ایک ہی دن میں مختلف مقامات پر گھروں سے 5 لاشیں برآمد ہوئیں، تھانہ گجر پورہ کے علاقے میں دو بہنوں کو قتل کر دیا گیا۔ لاہور شہر میں حقائق پنجاب پولیس کے دعووں کے برعکس ایک ہی دن میں شہر کے مختلف مقامات سے پانچ لاشیں برآمد ہوئیں۔ تھانہ گجر پورہ کے علاقے میں گھر سے دو بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، 17 سالہ کرن 16 سالہ مریم کو گھر میں گھس کر نامعلوم شخص نے قتل کر دیا۔ اہل علاقہ کے مطابق دونوں بہنیں گھر میں اکیلئ رہتی تھیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش جاری ہے۔ ادھرگرین ٹاون کی حدود باگڑیاں میں گھر سے ماں اور بیٹی کی لاشیں ملیں ہیں، 36 سالہ نادیہ اور تین سالہ عروج کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا۔ مقتول کا شوہر کام سے واپس آیا تو دروازہ کھلا تھا اور گھر صحن میں کون موجود تھا۔ ادھر تھانہ مناواں کے علاقہ چاندنی چوک  میں گھر سے  45 سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی لاہور سے  رپورٹ طلب کر لی ہے۔