Tuesday, April 23, 2024

لاہور میں ایک مرتبہ پھر قاتل ڈور معصوم زندگی نگل گئی

لاہور میں ایک مرتبہ پھر قاتل ڈور معصوم زندگی نگل گئی
September 22, 2018
لاہور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک مرتبہ پھر قاتل ڈور معصوم زندگی نگل گئی ۔ شاہدرہ کا رہائشی مزدوری کرنے کے بعد واپس جارہا تھا ۔ گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا اور اسپتال میں چل بسا۔ پولیس کی پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں  ایک مرتبہ پھر کاغذی ثابت ہوئی ہیں۔ بھاٹی گیٹ میں گلے میں ڈور پھرنے سے زخمی لاجپت روڈ شاہدرہ کارہائشی بائیس سالہ نوجوان بلال اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ پوسٹمارٹم کے بعد بلال کی میت گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام برپا ہو گیا۔ بلال کی شادی چھ ماہ قبل ہوئی تھی۔ اس کے عزیزواقارب دہائیاں دیتے رہے کہ پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہونی چاہئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شہرمیں پتنگ اڑانے ،بیچنے اور بنانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔