Tuesday, April 16, 2024

لاہور میں ایک اور کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آگیا

لاہور میں ایک اور کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آگیا
June 22, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں ایک اور کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آگیا ، صوبائی دارالحکومت  کے علاقہ واپڈا ٹاؤن میں دس سالہ گھریلو ملازمہ کو مالکن نے مبینہ طور پر تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ رخسانہ نامی ملازمہ 8 ماہ سے واپڈا ٹاؤن میں واقع گھر کام کرتی تھی،  بچی کے والدین کا کہناہے کہ بچی سے ملنے گئے  تو اسے تشدد زدہ حالت میں پایا۔ https://twitter.com/i/status/1142319320351039488 والدین نے الزام لگایا کہ مالکن نےگزشتہ دو ماہ سے بچی سے ملاقات نہیں کرنے دی،پولیس نے متاثرہ بچی کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا، تاہم پولیس کا کہنا کہ میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔