Wednesday, April 24, 2024

لاہور میں ایک اور لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

لاہور میں ایک اور لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی
August 29, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں ایک اور لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ سندر کے علاقے میں لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلانے کے بعد ملزم نے اپنے دوست سے مل کر درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ لڑکی نے متعلقہ تھانے میں ملزم بابر اور اس کے دوست کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

متاثرہ لڑکی نے مؤقف اپنایا کہ بابر نے سرکاری نوکری کا جھانسہ دیا اور اس کے عوض والدہ کا بارہ تولے طلائی زیور بھی اپنے پاس رکھا۔ کئی روز گزرنے کے بعد بھی زیورات واپس کیے نہ ہی کوئی نوکری دلوائی بعد میں اس نے نوکری کا کہہ کر کرسٹل پلازہ بلوایا۔

ایف آئی آر کے مطابق وہاں ایک نامعلوم شخص بھی موجود تھا جس کے ساتھ مل کر ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

آئی جی پنجاب پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی کی بھی ہدایت کر دی۔