Thursday, May 9, 2024

لاہور میں ایک اور حوا کی بیٹی تیزاب گردی کا شکار، ملزم گرفتار

لاہور میں ایک اور حوا کی بیٹی تیزاب گردی کا شکار، ملزم گرفتار
September 22, 2019
لاہور (92 نیوز) صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایک اور حوا کی بیٹی تیزاب گردی کا شکار ہوگئی، خاتون کے جسم کا 40 فیصد جھلس گیا، ایک آنکھ بھی ضائع ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ لاہور کے علاقے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں 40 سالہ نازیہ بی بی پر قریبی عزیز ہمایوں مسیح نے تیزاب کی بوتل انڈیل دی۔ پنجاب وویمن اتھارٹی کی چیئرپرسن فاطمہ چدھڑ کا ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو ہر لحاظ سے انصاف ملے گا۔ جناح ہسپتال کےڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ہر قسم کی سہولیات موجود ہیں، خاتون کو سپیشل ٹریٹمنٹ فراہم کیا جا رہا ہے۔ خاتون کے بیٹے عامر کا کہنا ہے کہ انکی والدہ والٹن کیٹونمنٹ بورڈ میں ملازمہ ہیں، وہ صبح سویرے اپنی ڈیوٹی پر جا رہی تھی کہ ملزم نےراستے میں روک کر تیزاب انڈیل دیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو تو گرفتار کر لیا مگر مقدمے میں تیزاب گردی کی دفعہ نہیں شامل کی گئیں۔