Thursday, April 25, 2024

لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیخلاف احتجاج‘ نعرے بازی

لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیخلاف احتجاج‘ نعرے بازی
October 21, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے حلقے کے عوام اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیخلاف سڑکوں پرآگئے اور شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ بڑے لوگوں کے پلازے بچانے کیلئے غریبوں کے گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے حلقہ کے علاقے کپور تھلا کے رہائشی اورنج لائن نامنظور کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر میٹرو ٹرین نا منظور کے نعرے درج تھے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ پچاس سال سے ان علاقوں میں رہائش پذیر ہیں‘ حکومت گھر بدر کرنے کی کوششیں نہ کرے‘ کسی صورت اپنے گھر گرانے نہیں دینگے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ حکومت من پسند لوگوں کے پلازوں کو بچانے کیلئے پانچ سو غریبوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانا چاہتی ہے۔