Saturday, May 11, 2024

لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ لیسکو کے لیے درد سر بن گیا

لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ لیسکو کے لیے درد سر بن گیا
February 18, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ لیسکو کے لیے درد سر بن گیا۔ ذرائع کے مطابق اورنج ٹرین کے دو ٹیسٹ رن 27 لاکھ یونٹ کھا گئے۔ 5 کروڑ روپے بجلی کا بل بن گیا۔ ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین آپریشنل ہونے پر روزانہ کی اڑھائی کروڑ کی بجلی استعمال ہو گی۔ ماہانہ پچھتر کروڑ سے زائد بل ادا کرنا ہو گا۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن کے شاہ نور اسٹوڈیو کے گرڈ اسٹیشن پر پندرہ لاکھ سے زائد یونٹ استعمال ہوئے۔ باغبانپورہ ڈویژن میں ڈیرہ حکیماں اور ڈیرہ گجراں میں تیرہ لاکھ سے زائد یونٹ استعمال ہوئے، بل دو کروڑ سے زائد کا بنا۔ ٹرین پر روزانہ ایک لاکھ شہری سفر کریں گے، کرایہ سو روپے ہو تو ماہانہ تیس کروڑ روپے بنتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جب ٹرین آپریشنل ہو گی تو صرف لیسکو کے بل ہی ادا ہوتے نظر نہیں آرہے۔ اورنج ٹرین اسٹاف کی تنخواہیں اور دیگر معاملات کا تخمینہ الگ ہے۔ حکومت کو بلوں کی مد میں لیسکو کو پچاس سے ساٹھ کروڑ روپے کی سبسڈی دینا ہو گی۔