Thursday, April 18, 2024

لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت نے حافظ سعید کو دو مقدمات میں سزا سنا دی

لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت نے حافظ سعید کو دو مقدمات میں سزا سنا دی
February 12, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت نے حافظ سعید کو دو مقدمات میں سزا سنا دی۔ کالعدم جماعت کے سربراہ کو لاہور اور گوجرانوالہ میں درج مقدمات میں سزا سنائی گئی۔ حافظ سعید اور ساتھی ملزم ظفراقبال کو دومقدمات میں گیارہ سال قید بامشقت کی سزا سنا دی اور تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا۔ عدالت نے شریک ملزم  ظفر اقبال کو بھی سزا سنائی۔ حافظ سعید کو گزشتہ برس جولائی میں گوجرانوالہ جاتے ہوئے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر دہشت گردوں کی مدد کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔ کالعدم تنظیم کے سربراہ اور ان کے ساتھیوں سمیت ذیلی تنظیم  کے تیرہ رہنماؤں کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نےستائیس صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن نےعدالت کے سامنے اپنے الزامات کو ثابت کیا۔ حافظ سعید اور ان کے ساتھی ظفراقبال کو مجموعی طور پر گیارہ سال قید بامشقت سنائی جاتی ہے۔ انہیں مجموعی طور پر تیس ہزار جرمانہ بھی دینا ہو گا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر دس یوم مزید سزا بھگتنا ہو گی۔