Friday, April 19, 2024

لاہور میں اسپتالوں کے آئی سی یو کورونا مریضوں سے بھرنے لگے

لاہور میں اسپتالوں کے آئی سی یو کورونا مریضوں سے بھرنے لگے
April 4, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں کورونا وائرس کی صورتحال ابتر ہونے لگی۔ اسپتالوں کے آئی سی یو کورونا مریضوں سے بھرنے لگے۔

لاہور، میو اسپتال میں 93 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا کنفرم مریض موت اور زندگی کی کشمکش میں ہیں۔ پی کے ایل آئی میں 88 فیصد، نواز شریف یکی گیٹ اسپتال 80 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض ہیں۔ لاہور جنرل اسپتال کے 84 فیصد ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز اور جناح اسپتال میں 50 فیصد آئی سی یو کے بستر بھر گئے۔

لاہور، کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں 66 فیصد، سر گنگارام اسپتال میں 60 وینٹی لیٹر بھر گئے۔ اسپتالوں کے ہائی ڈیپنڈینسی یونٹس کے بستر بھی مریضوں سے بھرنے لگے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیور و سائنسز کے 100  ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ بستر بھر گئے ۔ سر گنگارام اسپتال کے 84، سروسز اسپتال کے 89 فیصد ایچ ڈی یو بستر بھر گئے ۔ میو اسپتال کے 89 فیصد، پی کے ایل آئی میں 85 فیصد، ایکسپو سنٹر کے 25 فیصد بھر گئے۔جنرل اسپتال کے 92 فیصد ، جناح اسپتال کے 87 فیصد ایچ ڈی یو کے بستر بھر گئے۔